لاہور(وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعلیٰ اور نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز وطن واپسی کے لئے تیار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز تقریبا ڈھائی ماہ امریکہ میں قیام کر کے آئندہ ہفتے وطن واپس آ رہے ہیں، ان کی پاکستان واپسی پر انہیں پارٹی میں اہم ذمہ داری دی جائے گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پارٹی قیادت سے کچھ فیصلوں پر اعتراض کر کے امریکہ گئے تھے تاہم اب پنجاب میں عام انتخابات کے اعلان اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر کے بعد لیگی قیادت نے حمزہ شہباز کو وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے، دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ مسلم لیگ ن کی الیکشن میں کامیابی کے امکان کم دکھائی دیتے ہیں ،مریم نواز ورکرز کنونشن کے نام پر پنجاب بھر میں مہم چلا رہی ہیں تاہم انہیں بھرپور کامیابی نہیں مل رہی جس کی بنیاد پر مریم نواز کے ساتھ حمزہ شہباز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔