خواتین کو حراساں کرنے والے پی آئی اے کے جی ایم سیکیورٹی کو سخت ترین سزا مل گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے جنرل منیجر سکیورٹی خواتین کو حراساں کرنے پر ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق محتسب اعلیٰ اسلام آباد نے خاتون عالیہ ظفر کی شکایت پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی ائیرلائن کے جنرل مینجر( جی ایم) سکیورٹی میجر(ر)امجد کو ملازمت سے بر طرف کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔محتسب اعلی نے دونوں فریقین کو سننے اور شوائد کی جانچ کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔عالیہ ظفر پی آئی اے شعبہ ویجلنس اینڈ سیکورٹی میں تعینات تھی،جس نے ہراساں کرنے پر جی ایم سیکیورٹی پی آئی اے میجر(ر) امجد کے خلاف محتسب اعلیٰ کو درخواست دی تھی۔الزام ثابت ہونے پر محتسب اعلیٰ نے جی ایم پی آئی اے سیکیورٹی میجر (ر) امجد کو نوکری سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنادیا جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو حکم کی تعمیل کرکے 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دوسری طرف اس معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے اپنا مو¿قف دینے سے گریز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں