معروف فٹبالر رونالڈو نے ایسا کام کردیا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)شام اور ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ شامی بچے کا اپنے عالمی شہرت یافتہ ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کا خواب پورا ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں کرسٹیانو رونالڈ نے ننھے مداح سے پرجوش انداز میں ملاقات کی، اس موقع پر مداح نبیل بہت خوش اور پرجوش نظر آیا۔رونالڈو نے بھی زلزلے سے متاثرہ شامی لڑکے سے ملاقات میں خوشی کا اظہار کیا اور نیبل کو سینے سے لگایا۔ اس موقع فٹ بال سٹار نے نبیل کے دوست سے بھی ہاتھ ملایا۔شامی بچہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی دعوت پر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کرنے کے لیے گزشتہ دنوں اپنی والدہ کے ہمراہ ریاض پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ6 فروری کو جب شام اورترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہزاروں افراد جان سے گئے اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔امارات کا ایک صحافی امدادی ٹیم کے ہمراہ شام پہنچا تھا۔ بچے نے صحافی سے کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سعودی فٹ بال کلب النصر کا پرستار ہوں، اس کے کھلاڑی سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات میرا خواب ہے، کیا یہ ممکن ہے ؟ ۔سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے بچے کی معصومانہ خواہش پر ہمدردی کا اظہار کیا۔ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی دعوت پر نیبل والدہ کے ہمراہ ریاض آیا، جہاں اس کی رونالڈو سے ملاقات ہوئی۔ رونالڈو نے نبیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں