کرکٹرمحمد رضوان نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز محمد رضوان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کی کیپ مل گئی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو کیپ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)سیزن 8کے میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے دی گئی۔خیال رہے کہ محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پرآئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر 2022 میں شامل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 میں ملتان سلطانز بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ملتان سلطانز بھی اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 4 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے اور اس نے ہوم گراو¿نڈ کا بہترین فائدہ اٹھایا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں