لاہور (سٹاف رپورٹر )پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں ملتان سلطانز کے آل راونڈر کیرون پولارڈ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کیرن پولارڈ نے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول ون کی شق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جس میں زبان یا اشاروں سے جو توہین ا?میز ہو وہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران کیرون پولارڈ نے میچ کے 13 اوور میں عبداللہ شفیق کو آوٹ کرکے گراونڈ سے باہر جانے کا نازیبا اشارہ کیا تھا۔
میچ کے بعد پولارڈ کے اعتراف کے بعد میچ ریفری محمد جاوید ملک نے تجویز کردہ سزا کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنا رویہ بہتر بنانے اور آئندہ محتاط رہنے کی تنبیہ کی۔
