اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی خبروں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کوئی بڑا ایشو نہیں ہے ، جب گورنمنٹ فیصلہ کرے گی یا عدالتی فیصلہ آئے گا تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالتوں سے بھاگے ہوئے ہیں، اس چور کو معلوم ہے میں نے چوری کی ہے، عمران خان کی فرنٹ مین نے اربوں روپے باہر منتقل کیے، انہوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ فیصلہ کرتی تو عمران خان ہائیکورٹ میں گرفتار ہوسکتے تھے، پولیس زمان پارک عدالت کا آرڈر لے کر پہنچی ہے، حکومت کا نہیں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن ملک کی بہتری کیلئے ہونا چاہیے، الیکشن عمران خان کی زد کو پورا کرنے کیلئے نہیں ہونا چاہیے، ہم الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں، وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرنا ہوتا تو برگر کارکن رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے، یہ بزدل انسان ہے اور چھپا بیٹھا ہے، یہ سزا سے بچنے کیلئے سارے بہانے کر رہا ہے۔
