کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اداروں اور شخصیات پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے الزامات کی مذمت کی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اسلامی باتیں کرنے والا خود دوسروں کی عزت سے کھیلتا ہیں، ٹی وی دیکھنے والوں کے سر شرم سے جھک گئے ہوں گے، میں عوام سے معافی مانگتاہوں جنھوں نے عمران خان کاخطاب سنا۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے علاوہ سب چور نظرآتے ہیں،اپناذاتی کردار دیکھیں، یہ شخص مغرور اور بدکردار انسان ہے، یہ شخص قوم کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، عمران خان کا ماضی داغدارہے، عمران کے بیہودہ خطاب پرمیں قوم کی ماو¿ں بہنوں سے معافی مانگتاہوں۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ذاتی کردار برائیوں سے بھراپڑا ہے، عمران نے اپنے کارکنوں کوگالیاں دینا اوربدتمیزی کرنا سکھایا، عمران سے پوچھیں ایک کروڑ نوکریاں،50 لاکھ گھرکہاں ہیں؟۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Kamran-tesori-and-imran-khan-1200x480.jpg)