پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہونے لگا،صوبے میں ایڈز کے بڑھتے کیسز کی پریشان کن وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 6 ماہ میں 600 سے زائد افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی۔ صوبے میں ایڈزسے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزارکے قریب پہنچ گئی۔ متاثرہ افراد میں 279 بچے اور 36 خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔طبی ماہرین نے ایڈزسے متعلق اگہی مہم میں کمی،جنسی بے راہ روی اور سماجی خوف کو ایڈز کیسز میں اضافے کی وجہ قراردیا۔خیبرپختونخوامیں قائم 8 مراکز صحت قائم میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاہم ماہرین نے ایڈز سے متعلق قانون سازی پر زور دیا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا تاہم بہت کم لوگوں کو اپنے مرض سے متعلق علم ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/AIDS-Reason-IN-KPK-1200x480.jpg)