عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرکیمپ میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے سربراہ عمران خان کی زمان پارک لاہور میں رہائش کے باہر لگے کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق زمان پارک کے باہر لگے کیمپوں میں سے پی ٹی آئی کے ایک کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے بجلی کے تاروں اور ٹینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس اہلکار اورکارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اور اس پر قابوپایا۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد باہرموجود بجلی تاروں کی تاروں کو چیک کیا جارہا ہے تا کہ کسی تکنیکی خرابی کی صورت میں اسے دور کیا جاسکے۔دوسری طر ف تحریک انصاف کے زمان پارک پر لگے بعض کیمپوں میں دور دراز سے آئے کارکنوں کی جانب سے منشیات کا استعمال بھی کھلے عام کیا جا رہا ہے ،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں زمان پارک کے باہرکیمپوں میں کارکنان منشیات کے استعمال میں مصروف دیکھے جاسکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکن کس مہار ت سے نشہ آوورسگریٹ تیارکررہا ہے، منشیات استعمال کرتا کارکن نشہ آووراشیاءکی دستیابی کا پتہ بھی بتارہا ہے کہ نشہ آوور چیزیں کہاں سے ملتی ہیں؟سرے عام منشیات کے استعمال پر کسی رہنما نے نہیں روکا اور نہ پولیس نے ان کی خلاف کوئی کاروائی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں