لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے ایسی تجویز دے دی ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ بھی کھلکھلا اٹھیں گے جبکہ کپتان کے کھلاڑی وزیر دفاع کی تجویز پر انہیں بے نقط سنانا شروع کردیں گے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کل عمران خان کی گرفتاری نہیں ہوئی توبہترہو،ا اس طرح کی بزدلی دیکھتے رہیں تو ہمارا ہی فائدہ ہے بجائے اسکے کہ عمران خان کو جیل میں بند کردیا جائے، کوئی کہتا ہے کہ عمران خان واش روم میں چھپے ہوئے تھے، کوئی کہتا ہے سٹور میں چھپے ہوئے تھے ،عمران خان گرفتارنہ ہونا بہت اچھا ہوا ہے،عمران خان کو گرفتار کرنے سے بہتر ہے انہیں دوڑائیں، عمران کی سیاسی بزدلی سے تو حکومت کو فائدہ ہے، گزشتہ روز قوم نے عمران خان کی بزدلی دیکھی،عمران خان گرفتار ی سے چھپ رہے تھے، شبلی فراز کہتے ہیں کہ عمران خان یہاں نہیں ہیں، حقیقت میں عمران خان وہیں سے خطاب کررہے تھے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اتحادی حکومت میں اختلافات ایک فطری بات ہے مسائل کو گفتگو شنید سے طے کرلیے جاتے ہیں اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں بہت ساری جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں ضروری نہیں ہے کہ تمام مسائل پر یک زبان ہوکر بات کریں، جہاں بھی اتحادی حکومت ہوتی ہے وہاں چھوٹے موٹے اختلاف ہوتے ہیں، اختلافات باہمی گفتگو سے حل ہو جاتے ہیں، پیپلز پارٹی وزرانے ہمیشہ اتحادی حکومت کا ساتھ دیا، بلاول بھٹو کہتے ہیں مسلم لیگ ن کے وزراء تعاون نہیں کررہے ،ہوسکتا ہے انکا اعتراض درست ہو، ہمیں پیپلزپارٹی کے وزراءسے سپورٹ ملتی ہے اور ہمارے وزراءکوشش کرتے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Khawaja-Asif-About-imran-khan-1200x480.jpg)