ممبئی(شوبز ڈیسک)ہندوستان فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی اہلیہ عالیہ صدیقی کی جانب سے مسلسل سنگین الزامات لگائے جانے کے بعد پہلی بار وضاحت کرتے ہوئے خود پر لگے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا اور ساتھ ہی تصدیق کردی کہ عالیہ کو کئی سال قبل طلاق دے دی تھی ۔
بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز “کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی اہلیہ کے سنگین الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالیہ صدیقی کے تمام الزامات بے بنیادہیں ،عالیہ صدیقی کو طلاق دے چکا ہوں اور اب وہ انہیں پیسوں کے لئے بلیک میل کر رہی ہیں ۔نواز الدین صدیقی نے واضح کیا کہ عالیہ صدیقی اور ان کے درمیان کئی سال قبل ہی طلاق ہوگئی تھی اور اب وہ نہ تو ایک ساتھ رہتے ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی تعلق ہے لیکن وہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کی وجہ سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،چند سال قبل تک عالیہ صدیقی بھارت میں مقیم تھیں، جہاں اسے بچوں کے ہر طرح کے اخراجات کی مد میں ماہانہ 7 لاکھ روپے ادا کیے جا رہے تھے لیکن بعد ازاں وہ دبئی منتقل ہوگئیں، جہاں اب انہیں ماہانہ 10 لاکھ روپے تک دیے جا رہے ہیں،عالیہ صدیقی پیسوں کی خاطر انہیں کئی سال سے بلیک میل کرتی آ رہی ہیں اور وہ ہر بار خاموشی اختیار کر جاتے ہیں جب کہ لوگ ان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ عالیہ مجھ پر کئی طرح کے الزامات لگا کرمیرے خلاف پہلے بھی مقدمات دائر کرتی رہی ہیں تاہم ان میں سے زیادہ تر میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بعض کیسزعالیہ نے پیسوں کے عوض واپس لیے،عالیہ صرف اور صرف پیسے چاہتی ہیں اور مرضی کے پیسے نہ ملنے پرمجھ پر الزامات لگاتی رہتی ہیں، میں نے اپنے بچوں کو جو مہنگی ترین گاڑی دی تھی، اسے بھی عالیہ نے فروخت کر کے اپنی ضروریات پوری کیں ،عالیہ اب میرے بچوں کے ہمراہ دبئی میں رہتی ہیں، جہاں سے وہ چھٹیوں پر بھارت آئیں اور 45 دن گزرجانے کے باوجود بچے سکول نہیں گئے تو سکول انتظامیہ ان سے بار بار بچوں کی غیر حاضری سے متعلق پوچھ رہی ہے۔ نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں جب ان کے بچے دبئی سے بھارت آئے تو وہ دادی سے ملنے میرے گھر آئے تاہم میں گھر پر موجود نہیں تھا لیکن عالیہ نے وہاں جھوٹی ویڈیو بنائی کہ اسے اور بچوں کو گھر سے نکال دیا گیا، عالیہ بات بات پر جھوٹی ویڈیوز بناکر میری بدنامی کر رہی ہیں اور لوگ ان الزام تراشیوں سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ میں خود اس کی بلیک میلنگ کا شکار ہوںاور عالیہ صدیقی پیسوں کی خاطر انہیں بلیک میل کر رہی ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Nawaz-din-Wife-issue-1200x480.jpg)