معروف صحافی کامران خان کا آرمی چیف کے حوالے سے حیران کن دعویٰ

کراچی(خصوصی رپورٹر)سینئرصحافی،معروف تجزیہ کار اور اینکر پرسن کامران خان نے پاک فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حافظ عاصم منیرکے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے صدرعارف علوی کے ذریعے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کو وزیراعظم شہبا ز شہباز شریف سے ملاقات کا پیغام بھجوایا گیا تھا لیکن عمران خان نے آمادگی ظاہرنہیں کی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا کہ کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کی چوٹی کی بزنس لیڈرشپ کے ساتھ کل شب ملاقات کی، آرمی چیف نے اس ملاقات میں بتایا کہ انہوں نے صدر عارف علوی کے ذریعے عمران خان اور وزیر اعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات کا پیغام بھیجا تھا مگرخان صاحب نہ مانے بلکہ آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا۔کامران خان کے مطابق جنرل عاصم منیرنے کہا کہ وہ سیاسی عمل میں مداخلت کے لیے تیارنہیں ہیں، جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کی جانے والی اس ملاقات میں اسحاق ڈارصاحب نے تفصیل سے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)نے ان سے معاہدے کے لئے عملاً ناک سے لکیریں کھچوائیں، 6 فیصد شرح سود مانگا اور معاہدہ کا مسودہ 4 بار واپس بھجوایا، ڈار صاحب نے یہ نہ بتایا انہوں نے اس سے قبل IMF کی عوامی سطح پر کیا درگت بنائی تھی۔دوسری جانب عسکری ذرائع نے اس خبرکی تصدیق سے گریز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں