چلتی میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دو مسافر متاثر ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق چاندنی چوک سٹیشن کے قریب میڑو بس میں لگنے والی آگ سے دو مسافر دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔امدادی ذرائع کے مطابق چلتی بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔ترجمان 1122 نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے قبل 4 اگست 2022 کو بھی ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا، جس میں میٹرو بس سٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، تاہم بس میں سوار افراد محفوظ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں