کراچی(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام (ف)کے رہنما اور مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس(ر)ثاقب نثار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا واٹس ایپ نہیں” کردار“ ہیک ہوا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس (ر)ثاقب نثار کے واٹس ایپ ہیک ہونے پر ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کا واٹس ایپ نہیں کردار ہیک ہوا ہے،ثاقب نثار کے دعوں میں کردار میں تضاد ، معلوم نہیں ایسے لوگ کیسے اتنے بڑے عہدوں پر پہنچ کر ان عہدوں کی تذلیل کا باعث بن جاتے ہیں۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کو اپنے بچوں کی فکر ہے لیکن پاکستان کا مستقبل داو¿ پر لگا دیا ہے،عزت و احترام نام سے ناواقف ثاقب نثار اپنے دور میں لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کرتا رہا،ملکی تباہی میں ثاقب نثار مکمل ذمہ دار ہے،اقتدار کے چند سالوں میں ثاقب نثار فرعون بنا رہا،ثاقب نثار آج بھی عمران نیازی کا سہولت کار ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Saqib-nisar-whatsapp-1200x480.jpg)