جہلم سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی،اہم رہنما کپتان کا کھلاڑی بن گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جہلم سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرادی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو جہلم سے اہم کامیابی مل گئی ہے ،جہلم میں مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ثقلین عمران خان کو ”پیارے“ ہو گئے اور باقاعدہ طور پر ”کپتان “ کے ”کھلاڑی“ بننے کا اعلان کردیا ۔سابق وزیراعظم عمران خان سے سابق لیگی ایم پی اے چوہدری ثقلین نے زمان پارک میں ملاقات کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی چیئرمین اور چوہدری ثقلین کے مابین ملاقات کے دوران فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور چوہدری شہباز بھی شریک تھے۔چوہدری ثقلین نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس پر عمران خان نے سابق لیگی ایم پی اے کا خیر مقدم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں