لاہور (سٹاف رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاج ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ، جبکہ وزارت داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہورمیں ٹریفک کی ابتر صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام قسم کی ریلیوں ، دھرنوں اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج سے شروع ہو گا اور 7 روز تک یہ پابندی نافذ رہے گی ، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن مہم کا زمان پارک سے آغاز کر دیا گیا ہے ۔
