اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیاگیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریںگے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مار چ تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مار چ کو ہو گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری کیے جائیں گے ۔
الیکشن شیڈول کے مطابق مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14 مار چ تک آر او کے پاس جمع کرانی ہو گی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں کا انتخابی شیڈول بھی جاری کر دیاہے ، 6 حلقوں میں الیکشن صوبائی الیکشن کے ساتھ ہی 30 اپریل کو ہوں گے ۔
