اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی لاہور میں عدلیہ بچاو ریلی پر ہونے والی پولیس گردی پر معروف صحافی اور ٹی وی اینکرز غریدہ فاروقی اور اجمل جامی نے شدید تنقید کرتے ہوئے حکومت کو کھری کھری سنا دی ہیں ۔
پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں ،پولیس کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے اندھا دھند لاٹھی چارج اور واٹر کینین کا بے دریغ استعمال جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ پولیس افسران کی سرپرستی میں گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے جا رہے ہیں ۔تحریک انصاف کے کارکنوں پر ہونے والے تشدد پر پی ٹی آئی کی بدترین مخالف سمجھی جانے والی معروف ٹی وی اینکر اور صحافی غریدہ فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی ریلی نکالنا جمہوری بنیادی حق ہے، یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی ریلی پر ربڑ کی گولیوں، واٹر کینن کا استعمال کیا جائے؟ گرفتاریاں کی جائیں؟ خواتین سے بدسلوکی کی جائے؟ یہ ہر لحاظ سے غلط رویہ ہے۔معرف ٹی وی اینکر اور سینئر صحافی ایاز خان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے ریلی نکلنے سے پہلے ہی کامیاب کردی ۔معروف ٹی وی اینکر اور صحافی اجمل جامی نے پی ٹی آئی کارکنوں پر ہونے والے بدترین تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی پر پابندی، کیا یہ بھٹو، بی بی اور نواز شریف کی جمہوریت ہے؟سیاسی ریلی کو روکنا، راستے بند کرنا، گرفتاریاں کرنا، اس سے کیا ملے گا؟ اگر حکومتی جماعتیں جلسے جلوس ریلیاں اور ورکرز کنونشنز بلا روک ٹوک کر رہی ہیں تو تحریک انصاف کیوں نہیں کر سکتی؟ یہ کیسی سیاسی بصیرت ھے ؟؟ افسوس صد افسوس۔۔!ایسے نادر مشورے انہیں آخر دیتا کون ہے۔؟
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/PTI-AJmal-Jami-and-Gareeda-Farooqi-1200x480.jpg)