کراچی(کامرس رپورٹر)امریکی ڈالر کی قیمت میں آج ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 26 پیسے مہنگا ہوگیا، جبکہ لین دین 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر ایک روپے 25 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہوا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاوآج کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 12 پیسے ہے۔ چار روز قبل 2 مارچ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 19 روپے کے قریب بڑھی تھی لیکن اس کے بعد اس کی قدر میں بتدریج کمی دیکھی جارہی تھی۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے کی سطح پر موجود تھا لیکن بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔کاروباری اوقات کار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک روپیہ 25 پیسے بڑھ کر 279 روپے 12 پیسے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے بڑھ کر 280 روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے مہنگا ہوکر 294 روپے، برطانوی پاو¿نڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 331 روپے جبکہ سعودی ریال 10 پیسے مہنگا ہوکر 74.30 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 10 پیسے مہنگا ہوکر 76.30 روپے پر پہنچ گیا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Dollar-ki-qeemat-increase-1200x480.jpg)