پاک افغان ٹی 20سیریز،کرکٹر محمد یوسف کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاک افغان ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بلے باز محمد یوسف کو پاکستان کا عبوری ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاک افغان ٹی 20سیریز سے پہلے ہی پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی محمد یوسف کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ بنایا جائے گا ۔محمد یوسف کو ثقلین مشتاق کی جگہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔سیریز کیلئے آئندہ چند روز میں ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ٹی 20 میچز رواں ماہ 25، 27 اور 29 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں