نئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع گایا میں بھارتی فوج نے اپنے ہی گاو ں پر بم گرا دیا، جس سے 3 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بھارتی فوج اپنی حرکتوں کی وجہ سے جگ ہنسائی کا باعث بنتی رہتی ہے ، کبھی فالس فلیگ آپریشن تو کبھی پلوامہ جیسا ڈرامہ ہو، ہر جگہ پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، لیکن اب بھارتی فوج اپنوں کیلئے ہی زحمت کا باعث بن رہی ہے، بھارتی فوج کا مارٹر گولہ فائرنگ رینج سے باہر گرا دیا جس کی وجہ سے 3اموات ہوئیں،ضلعی ایس ایس پی نے کہا کہ واقعہ گلروید گاوں میں پیش آیا جہاں مارٹر گولہ گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔
زخمیوں کو انگراہا نارائن میڈیکل کالج اور ٹاون ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون سمیت 3 زخمی دوران علاج چل بسے، ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دیگر 3 زخمی بشمول دو خواتین انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔ واقعے کی تفتیش کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
