اہم پی ٹی آئی رہنما گھر کے باہر سے اغوا

لاہور(سٹاف رپورٹر) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق چیئرمین شکایات سیل پنجاب زبیر احمد خان نیازی کو مبینہ طور پر ان کے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اغواءکی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان نیازی کو قاسم مارکیٹ گلنار کالونی سے اغواءکیا گیا، فوٹیج میں مسلح نامعلوم افراد کو اغواءکرتے دیکھا جا سکتا ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مسلح نامعلوم افراد 2 گاڑیوں اور پانچ موٹر سائیکلوں پر آئے، 11 افراد مسلح تھے، گھر کے باہر سے اغواءکیا گیا۔
دوسری جانب ریس کورس پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر احمد خان نیازی کے اغواءکی درخواست موصول ہو گئی ہے، قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں