اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطح وفدنے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سلندر سلطان راجہ سے ملاقات کی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پی ٹی آئی وفد میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل اسد عمر اور ملیکہ بخاری شامل تھے، تحریک انصاف کے قائدین نے چیف الیکشن کمشنر سے پنجاب کی نگراں حکومت کے رویے پر بات کی، انہوں نے انتخابی مہم اور گزشتہ روز لاہور میں پیدا ہونے والی صورتحال کا معاملہ بھی اٹھایا، ملاقات کے بعد پی ٹی آئی وفد کی جانب سے میڈیا گفتگو میں کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر نے ہمارے تحفظات سنے ہیں اور یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہمارے تحفظات کو دور کریں گے ۔
