حکومت کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریکارڈ سے متعلق وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لے لی گئی ہے جس کے بعد توشہ خانہ کا ریکارڈکابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ توشہ خانہ سے جتنے بھی تحفے تحائف سابق حکمرانوں نے لیے ان کی تفصیلات بارے عوام کو آگاہ کیا جائے جس کیلئے باقاعدہ توشہ خانہ کا ریکارڈ ویب سائٹ پر شائع کرنے کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں