میڈیا پر عمران خان کی زبان بندی؟لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی سب سے بڑی عدالت لاہور ہائیکورٹ نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تقریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےد یا ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر پیمرا کی جانب سے پابندی کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے ، جسٹس شمس محمود نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ، سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کسی لیڈر کی تقریر پر پیمرا کیسے پابندی لگا سکتا ہے ، جس کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا سے جواب طلب کر لیاہے ۔
عدالت نے 13 مارچ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کیس فل بینچ کے پاس بھجوا دیا ہے ، پیمراکی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد اب عمران خان رات 6 بج کر 10 منٹ پر عوام سے خطاب کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں