پشاور(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمر کس لی ہے ،پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے اب خیبرپختونخوا میں انتخابات کی مشاورت کے لئے گورنر حاجی غلام علی کو ایک اور چٹھی لکھ دی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے صوبے میں انتخابات کی حتمی تاریخ پر مشاورت کے لئے گورنر حاجی غلام علی کو 14 مارچ کو دوپہر دو بجے مشاورت کے لئے بلا لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھا گیا خط گورنر ہاوس کو موصول ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر غلام علی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات پر مشاورت کے لئے دعوت دی گئی تھی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/KPK-election-.-1200x480.jpg)