اسلام آباد(کورٹ رپورٹ)سپریم کورٹ میں معروف صحافی اور ٹی وی اینکر ارشد قتل کیس سماعت کے لئے مقرر کے لئے مقرر کردیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مقتول صحافی اور سینئر ٹی وی اینکر ارشد شریف کے قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل صبح ساڑھے 11 بجے کرے گا۔اس ضمن میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی )کے ممبران اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی سپیشل جے آئی ٹی نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔جے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ سر بمہر لفافے میں جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات جاری ہیں، ملکی وغیر ملکی گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Arshad-Shareef-qatal-case-1200x480.jpg)