لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ بارے بیان دینے پر فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے ، جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ شاہد رانا ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ، عدالت فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
