زمان پارک میں پھر سے کنٹینر پہنچا دیئے گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کچھ عرصہ سے پورے پاکستانی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں دن رات لوگوں کا جم غفیر نظر آتا ہے ، لیکن کچھ روز سے یہ جگہ میدان جنگ ثابت ہو رہی ہے ، نگران حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے کارکنان کی پکڑ دھکڑ ، مار کٹائی اور تشدد کے علاوہ آنسو گیس کا استعمال جس کا اثر 2روز گزر جانے کے باوجود زمان پارک کے باسی محصوص کر رہے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایک روز قبل پنجاب پولیس کی جانب سے زمان پارک کنٹینر پہنچائے گئے تھے تاکہ زمان پارک کی جانب والے تمام راستے بند کیے جا سکے اور وہاں موجود پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کیا جائے، اب پھر سے کنٹینر زمان پارک پہنچائے جا رہے ہیں ، البتہ اب کی بار کنٹینر پنجاب پولیس کے بجائے پی ٹی آئی انتظامیہ کی جانب سے پہنچائے جا رہے ہیں ، جن کہ وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سڑک کنارے کنٹینرز کی مدد سے سٹیج تیار کیا جائے ۔
آنسو گیس کے استعمال کے پیش نظر کارکن گیس ماسک پہن کر زمان پارک پہنچ رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے کینال روڈ پر کینٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں، کینٹینرز کے ذریعے سڑک کے کناڑے سٹیج تیار کیا جائے گا، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں بھرپور جوش و خروش برقرار کھنے کیلئے سٹیج تیار کیا جا رہا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان ، عاطف خان ، فواد چودھری اور بابر اعوان زمان پارک پہنچ گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں