تحریک انصاف نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں،اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی تھیں ۔
ُُ”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں 13 مارچ سے” انصاف ہاو¿س“ سے رابطہ کر کے فارم وصول کر سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فارم تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 31 مارچ کو” الیکشن سیل “میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی پارلیمانی بورڈ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے حتمی منظوری کے بعد امیدواران کے ناموں کی فہرست جاری کرے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواران سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔مریم اورنگزیب کے مطابق میاں شہباز شریف نے پارٹی صدر کے طور پر اس ضمن میں ہدایات جاری کرتے ہوئے امیدواران سے کہا ہے کہ وہ اللہ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں،پارٹی ٹکٹ کے امیدواران اپنی درخواستیں جمع کرانے کے لیے 180 ایچ ماڈل ٹاو¿ن لاہور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہ رابطہ کریں۔مریم اورنگزیب کے مطابق میاں شہباز شریف نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈز کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ امیدواران 12 مارچ کی آخری تاریخ کا اعلان ہونے کے پیش نظر اپنے حلقوں میں کاغذات جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں