کراچی(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے ”باغی “رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کارکن علی بلال کی لاہور میں مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں ہونے والے قتل پر ایسی لب کشائی کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگی قیادت بھی دنگ رہ جائے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے جمعہ کو کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن علی بلال کی حراست میں موت کا مطلب ہے کہ ہمارا نظام ناکام ہو چکا ہے،ہم ناکام ہو چکے ہیں،میں ان کے آخری چند منٹوں کا تصور نہیں کر سکتا،ہمیں شرمندہ ہونا چاہیے، علی بلال اور ان کے اہل خانہ ان کے خیال اور دعاوں میں ہیں۔دوسری طرف
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شواہد کی روشنی میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ پی ٹی آئی کارکن علی بلال پولیس کے تشدد سے مارا گیا ہو۔انہوں نے پارٹی کارکن کی ہلاکت کو ‘بربریت’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل نگران حکومت کی غیر جانبداری اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Shahbaz-sharif-on-death-of-ali-bilal-1200x480.jpg)