اسلام آباد(وقائع نگار )الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات کیلئے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے جنرل الیکشن کے لئے 65 ارب کے فنڈز درکار ہوں گے،سیکیورٹی اداروں نے
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ای سی پی کے دفتر میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجاکی زیر صدرات پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات اور سیکیورٹی حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) اور احساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے، جنہوں نے الیکشن کمیشن کو امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی، اور الیکشن کمیشن نے انتخابی سیکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا،جس میں سیکریٹری خزانہ کو بتایا گیا کہ جنرل الیکشن کے لئے 65 ارب کے فنڈز درکار ہوں گے۔سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ فنڈز مہیا کرنا وزرات خزانہ کے لئے مشکل ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے مشاورت کرنے کے بعد ہی حتمی جواب دیں گے۔
