مریم نواز کی جانب سے غلط نام لینے پر برازیلین مصنف خود میدان میں آگئے،ناقدین کو کرار مشورہ دے ڈالا
لندن(خصوصی رپورٹ)دنیابھرمیں مقبولیت حاصل کرنے والی کتاب ’الکیمسٹ‘ کے مصنف پاولو کوئلہو کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں،برازیلین مصنف نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے اپنا نام غلط لینے پر کی جانے والی تنقید پر ناقدین کو کرارا مشورہ دے ڈالا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مریم نواز نے گذشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران اپنی پسندیدہ کتابیں بتاتے ہوئے”الکیمسٹ“کا ذکربھی کیا اور مصنف کا نام لیتے ہوئے پاولو کوئلہو کو’پاولو کویڈو’کہہ بیٹھیں۔ن لیگی نائب صدر کی اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اس غلطی کی گونج پاولوکوئلہو تک بھی پہنچی جنہوں نے حیرت انگیزطورپر رومن پنجابی میں کی جانے والی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے تنقید کو غیر ضروری قرار دیا۔نعمان شرجیل نامی صارف نے لکھا کہ،“لوجی پاولو ’کوئڈو‘۔۔ نیا مصنف میدان میں آگیا ہے-پاولو کوئلہو نے جواب میں کہا،میں اکثر غیر ملکی ناموں کے تلفظ میں غلطیاں کرتا ہوں،اس لیے تنقید نہ کریں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاولو کوہلو برازیلین ہیں اوران کی تحریریں انگریزی زبان کے بجائے پورٹوگیزمیں ہوتی ہیں جنہیں بعد ازاں دنیا بھرکے لیے ترجمہ کیا جاتا ہے۔ان کی تصانیف کا 88 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اور دنیا بھرمیں 320 کتابیں فروخت ہو چکی ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Paulo-Coelho.jpg)