ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست،گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے باہر

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ کو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا 263 رنز ہدف دیا جو وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقرر اوورز میں 253 رنز بنا سکی۔ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے ہیٹر ٹرک کی اور میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے۔کوئٹہ کی جانب سے عمیر یوسف 67،افتخار 53 اور عمر اکمل 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے رضوان اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا،عثمان خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 36 گیندوں پر ٹورنامنٹ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔وہ 120 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،ان کے علاوہ محمد رضوان نے نصف سنچری سکور کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں