نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی 8 مارچ کو پولیس سے ہونے والی جھڑپوں کے درمیان ”پراسرار“طریقے سے مارے جانے والے بے گناہ کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت پر امریکی کانگریس نے بیان جاری کر دیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن علی بلال(ظل شاہ) کی موت پر امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیر حراست تشدد اور جنسی تشدد باعث تشویش ہے،ارشد شریف کا قتل اور ظل شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں۔بریڈ شرمین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور میڈیا چینلز پر بھی پابندیاں لگ رہی ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ان اقدامات کی مذمت کی ہے۔امریکی رکن کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کو انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/US-lawmaker-has-taken-notice-of-the-killing-1200x480.jpg)