لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت تصادم کی آڑ میں انتخابات سے فرار چاہتی ہے،
لاہور ہائی کورٹ کے باہر فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت تصادم کی آڑ میں انتخابات سے فرار چاہتی ہے،ہماری ریلی سے پہلے دفعہ 144 لگا دی گئی اور رینجرز کوبھی تعینات کردیا گیا، ہمارا موقف ہے کہ یہ کارروائی بلا جواز ہے،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور چیلنج کرنے کا ادارہ رکھتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج صبح پی ٹی آئی کی جانب سے دفعہ 144 کے خلاف پٹیشن دائرکر دی گئی ہے،لاہور ہائی کورٹ میں اس کارروائی کیخلاف پٹیشن دائر کی جائے گی،رجسٹرار آفس کا انتظار ہے،ان کے آنے کے بعد پٹیشن دائر کر دی جائے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری ریلی کا روٹ کا پی ایس ایل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا، پی ایس ایل میچ قذافی سٹیڈیم میں شام 7 بجے تھا،ہماری ریلی 2 بجے روانہ ہوگی اور میچ شروع ہونے سے پہلے ختم ہو جائے گی،یہ پی ٹی آئی کو ہر طرح سے پریشان کرنا چاہتے ہیں،ہمارا مقصد الیکشن کا حصول ہے،پی ٹی آئی سمجھتی ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Shah-Mahmood-Qureshi-Important-Media-Talk-In-Lahore-1200x480.jpg)