حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے،تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت مل گئی

لاہور(وقائع نگار)حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے،ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کو لاہور میں ریلی کی اجازت دے دی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کے حکم پرتحریک انصاف کو کل(پیر کو) لاہور میں ریلی نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔باخبرذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے حکام نے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی، اس دوران ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کل ریلی کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور اداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔قبل ازیں لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے ریلی(اتوار کی) ملتوی کردی ہے،ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے،ہم پرامن انتخابات اورپرامن انتقال اقتدارچاہتے ہیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے( اتوار کو) انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں