عمران خان نہ آئے تو وارنٹ جاری کروں گا، خاتون جج دھمکی کیس میں سول جج کے ریمارکس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران سول جج رانا مجاہد رحیم نے ریمارکس دیئے کہ آج اگر عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کردوں گا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے اور سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آج اگر عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کردوں گا، عمران خان نہ آئے تو آج عدالتی اوقات میں تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا۔
عدالت نے ساڑھے 12بجے تک سماعت میں وقفہ کردیا، عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینے کے لیے عدالت نے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں