عمران خان کو 20 مارچ تک چھوٹ مل گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 20 مارچ تک کی مہلت دے دی ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے سماعت کی، عدالت نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع میں 20 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پیمرا کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق تحریری دلائل داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ 5 مارچ کو پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔عمران خان نے پیمرا کی جانب سے تقاریر نشر کرنے پرپابندی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے،9 مارچ کو عدالت نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں