ایران نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی خرم دستگیر سے ایرانی ہم منصب نے تہران میں ملاقات کی ہے، ایرانی وزیر توانائی علی اکبرمحرا نے پاکستانی ہم منصب کو بجلی کے مزید منصوبوں پر کام کی پیشکش کی ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق اتوار کے روز وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر تک تیز رفتاری سے بجلی درآمد کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کو سراہا، انھوں نے پاکستان کے ساتھ مزید بجلی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی، اس موقع پر خرم دستگیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں