عمران خان کی گرفتاری،اسلام آباد پولیس ہیلی کاپٹر میں لاہور پہنچ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کے خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس ہیلی کاپٹر میں لاہور پہنچ گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں آج بھی عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور سکیورٹی خدشات پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کر دیا اور عمران خان کو 29 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا، اس کے بعد اسلام آباد پولیس ہیلی کاپٹر سے عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے ، لاہور پولیس پہلے سے ہی اسلام آباد پولیس سے رابطے میں تھی ، لاہورپولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کو نفری دے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں