لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا،توشہ خانہ میں میرے نام پرا یک پائن ایپل ہے،ایک طرف پائن ایپل اور دوسری طرف 5 قیراط کی انگوٹھی،پورے پاکستان میں عمران خان پر پابندی لگنی چاہیے،جب ملک کی بات ہو تو کسی بات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے،پولیٹیکل پولرا ئزیشن کا خطرہ ہے،نوجوان نسل ہی ملک کا مستقبل ہیں،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کے فلاح و بہبود کی بات کی، چاہتی ہوں نوجوان نسل پاکستان کے کام آئے اور ملک ترقی کرے، نوجوانوں کو آگاہی دینا لیڈرشپ کا کام ہے،ملک و قوم کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دورمیں ہمیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایا،عمران خان نے اپنی حفاظت کیلئے لوگوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے،عمران خان کہتے ہیں مریم کو انتخابی مہم کی اجازت ہے اور مجھے نہیں،عمران خان کے دور میں بھی دفعہ 144 اور پابندیاں لگائی جاتی تھیں،عمران خان لیڈر ہے یا گیدڑ؟جو اپنی حفاظت کے لیے دوسروں کو استعمال کرتا ہے،نوازشریف نے قوم کے بیٹوں کو جیل میں نہیں بھیجا؟اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل گئے،عمران خان کو کس نے کہا بیڈ کے نیچے چھپ جاو؟پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا،ان کے دور میں ڈالر 100 روپے سے کم کا تھا،ملک کو اس وقت لیڈرشپ کی ضرورت ہے،ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے،نواز شریف کے دور میں ملک نے ترقی کی،ملک کی گروتھ میں اضافہ ہوا،نواز شریف کے خلاف 4 سال بدترین احتساب ہوا،اس کو کورٹ بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھاتا ہے،جلسے کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے،یہ کس ڈھٹائی سے جھوٹ بولتا ہے؟اس نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ کر اپنی 3 نسلوں کے لیے اثاثے بنائے،ہر چیز تمہاری جھوٹی ثابت ہوئی، ملک کی سمت درست کرنے کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہے،آپ لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کیسا ملک چاہتے ہیں؟جو ظل شاہ کا نہیں ہو سکتا وہ قوم کے بیٹوں کا کیسے ہو سکتا ہے؟ایم ایس ایف کو آنے والے چند دنوں میں لانچ کریں گے،ملک کو ہم اس جگہ لے کر جائیں گے جس کا خواب علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ نے دیکھا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کیں،عمران خان نے توشہ خانہ میں چوری کی،مجھ پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا،مریم نواز چور ہے کہ نعروں کے بعد نکلا کیا؟ایک پائن ایپل،عمران خان تم جھوٹے ثابت ہوئے،عمران خان ٹیریان وائٹ کا اعتراف کرچکا ہے،جو اپنی بیٹی پر جھوٹاحلف نامہ جمع کرائے وہ قوم کی بیٹیوں سے سچ کیسے بولے گا؟پورے پاکستان میں عمران خان پر پابندی لگنی چاہیے،عدالت بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھاتا ہے،جلسے کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔