شاہ محمود قریشی کا پنجاب اسمبلی کے انتخابی اکھاڑے میں اترنے کا فیصلہ

لاہور(وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں متوقع وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کے اکھاڑے میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے زین قریشی نے پی پی217 سے اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،زین قریشی نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی پی پی217 سے جمع کرائے۔ یاد رہے کہ 2018 میں آزاد امیدوار سلمان نعیم نے شاہ محمود قریشی اسی حلقے سے شکست دی تھی،انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ مجھے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہروایا گیا تھا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی ماضی میں بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے ،اب ایک بار پھر شاہ محمود قریشی پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے لئے تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں