کراچی(وقائع نگار)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم )پاکستان سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں قبضہ مافیا کے خلاف گورنر ہاوس میں سیل قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق زمینوں پر قبضے سے پریشان کراچی کے تاجروں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر طارق سعید ایونیو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر بزنس کمیونٹی کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف گورنر ہاو¿س میں سیل قائم کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور عوام نے اپنے حقوق کے لئے آواز نہیں اٹھائی تو گھروں پر بھی قبضے شروع ہوجائیں گے۔تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ طارق سعید مرحوم بزنس کمیونیٹی کا بڑا نام ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر کامران ٹیسوری نے ایف پی سی سی آئی کے سامنے کلفٹن کی سڑک کا نام معروف بزنس مین طارق سعید کے نام پر رکھنے کا افتتاح کیا۔
