عمران خان کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا ہے ، سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کر دیئے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے سول جج کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔ ڈیوٹی جج سکندر خان نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو مارک کی جہاں سے عمران خان کو کچھ دنوں کا ریلیف مل گیا ہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد سیشن کورٹ نے ہی توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جار کر رکھے ہیں ، جن میں انہیں 28 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، ، عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کل بذریعہ ہیلی کاپٹر عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں