خیبر پختونخوامیں الیکشن کب ہوں گے؟گورنر کے پی کے نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علو ی سے طویل ملاقات کے بعد صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو 28مئی کی تاریخ تجویز کی ہے ۔
’پاکستان ٹائم “کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا آئینی فرض پورا کر دیا ہے ، الیکشن کمیشن کو کے پی کے میں جنرل الیکشن کیلئے 28 مئی کی تاریخ تجویز کی ہے ۔
واضح رہے کہ پنجاب میں 30 اپریل کو جنرل الیکشن ہونے جا رہے ہیں ، جس کیلئے الیکشن شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے اور آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں