عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس زمان پارک پہنچ گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پولیس کے ہمراہ زمان پارک پہنچ گئی ہے ، پولیس فورس کے ہمراہ بکتر بند گاڑیاں بھی ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پولیس نے وارنٹ گرفتاری کا نوٹیفکیشن پلے کارڈزپر لگا رکھے ہیں ،دوسری جانب سے ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک کے راستوں کا کنٹڑول سنبھال لیا ہے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی جاری ہے ۔
واضح رہے کہ عمران خان کے گزشتہ روز 2 کیسز میں وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے تھے ، لیکن آج خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں جاری کردہ وارنٹ گرفتاری 16مارچ تک معطل کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں