اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )میں فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،عدالت نے فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق عدالت نے فرح گوگی کے اشتہار جاری کر کے اسے 30 دن کے اندر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے ، فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت کرپشن ، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباو کے ذریعے اربوں روپے کمانے کا الزا م ہے ، تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بنک اکاونٹ ملنے کا انکشاف بھی ہوا ہے ، ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
