لاہور (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے لاہور سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے بڑا اعلان کر دیا ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں لاہور سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے، واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج ہی 4ماہ کے عرصے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جبکہ مریم نواز پہلے سے مختلف شہروں میں جا کر ورکر کنونشنز میں کارکنان کو موبلائز کر رہی ہیں۔
