”میرا باپ اس جیسا ہوتا تو میں شرم کے مارے کسی کو منہ نہ دکھا سکتی“مریم نواز کی عمران خان کے خلاف دھاڑ

شیخوپورہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لیڈر گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے چھپ جائے اسے عمران خان کہتے ہیں،چور اور ڈاکو گرفتاری کے ڈر سے چھپتے ہیں،نواز شریف لندن سے شیروں کی طرح گرفتاری دینے آئے، انہوں نے کارکنوں کو ڈنڈے کھانے کیلئے نہیں چھوڑا،میر ا باپ اس جیسا ہوتا تو میں شرم کے مارے کسی کو منہ نہ دکھا سکتی،اگر انصاف کے دو معیار ہونگے تو مریم نواز کبھی چپ نہیں بیٹھے گی،جب تک عمران خان کو گرفتار نہیں کرینگے، الیکشن نہیں ہونگے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پر بہت کڑا وقت آیا مگر اس شیر نے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا،لیڈروں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں جو مشکل وقت کا شیر کی طرح سامنا کرتا ہے اسے لیڈر کہتے ہیں،جو مشکل وقت میں اپنی پارٹی کو چھوڑ کر چارپائی کے نیچے چھپ جائے،اسے عمران خان کہتے ہیں،اسے گیدڑ کہتے ہیں، نواز شریف پر برا وقت آیا تو کیا وہ چھپ گئے تھے؟وہ اپنی بیوی کو بسترمرگ پر چھوڑ کر آئے لیکن نواز شریف کے کیس کا فیصلہ سہولت کار پہلے ہی کر چکے تھے،نوازشریف نے کوئی چوری نہیں کی تھی،جس نے چوری نہیں کی ہوتی وہ 3 نسلوں کا حساب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان کہتا ہے کہ مریم نواز کو جلسے کرنے کی اجازت ہے،میں اس کو پوچھتی ہوں کہ تم نے مجھے یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر دی تھی؟میں نے تمہارے دور میں ظلم برداشت کیا،جو تم مرد ہو کر بھی برداشت نہیں کرسکتے،میں تمہارے دور میں پابندیاں توڑ کر جلسے کرتی تھی،یہ ہمیں کہتے تھے کہ چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟آج میں کہتی ہوں کہ اگر تم نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟جو ہرامتحان میں فیل ہوجائے،اس کو عمران خان کہتے ہیں،گرفتاری کا وقت آیا تو بچوں کی طرح رونا شروع کر دیتا ہے،عمران خان منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتا تھا میں نواز شریف کی جیل سے اے سی اتار دونگا،پنکھے اتار دونگا،آج چوہے کی طرح چھپا بیٹھا ہے۔مریم نواز نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار مریم نوازشریف نہ بدتمیز ہے،نہ بے ادب ہے،مریم کی تربیت نواز شریف جیسے باپ اور کلثوم نواز جیسی ماں نے کی ہے،مریم تمہیں تمہارا گھناونا چہرہ دکھا رہی ہے،جسے دیکھ کر تمہیں شرم آ رہی،کراہت ہو رہی ہے،اگر انصاف کے دو معیار ہونگے تو مریم نواز کبھی چپ نہیں بیٹھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں